کراچی کے علاقے سرجانی میں ایل پی جی سلنڈر کے سپلائر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔گھر سے ہاتھ پاؤں بندھی گلا کٹی لاش ملی ہے۔
سرجانی تھانہ پولیس کے مطابق 45 سالہ ساجد سیکٹر سیون اے کا رہائشی تھا۔۔علاقہ مکینوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ تین نامعلوم افراد کو ساجد کے گھر داخل ہوتے ہوئے انھوں نے دیکھا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق ساجد گھر میں اکیلا تھا،گھر کے دیگر افراد شادی میں شرکت کیلئے اورنگی ٹاون گئے ہوئے تھے۔مقتول شادی شدہ تھا اور اسکے تین بچے تھے۔ساجد سرجانی میں ہی ایل پی جی سلنڈرز کی سپلائی کا کام کیا کرتا تھا۔