ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا یا اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت پر سخت اور فیصلہ کن ردعمل دینے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔
ایرانی فوجی کمانڈرز کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی سلامتی یا خودمختاری کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا جواب گزشتہ 12 روزہ جنگ سے بھی زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔
پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والوں کو سخت ترین انجام بھگتنا پڑے گا۔ ایران کسی بھی حملے کو خاموشی سے برداشت نہیں کرے گااور دشمنوں کو ایسی جارحیت پر پچھتانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے واقعے کو 40 دن مکمل ہو چکے ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کی سرزمین، خودمختاری یا سیکیورٹی پر کسی بھی قسم کا حملہ ناقابلِ برداشت ہوگا اور اس کا فوری اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔





















