مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے سما ء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ٹیرف پر موقع ملا ہے،اس کا فائدہ اُٹھائیں گے، امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سرمایہ کار زراعت اور مائنزاینڈ منرل میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نثار جٹ نے کہا کہ ہم نےکبھی امریکا کو کاروبارکےحوالےسےانگیج نہیں کیا، معیشت کےحوالے سےہماری مستقل پالیسی نہیں رہی، ہمیں فیصلےپارلیمان میں لانا ہوں گے، سیاستدانوں کو کردار ادا کرناہوگا،پھر مستقل پالیسیاں بنیں گی۔
نثار جٹ کا کہناتھا کہ موجودہ ماحول میں سرمایہ کار پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں، کشمیر کے معاملے پر امریکا نے کبھی ہماری معاونت نہیں کی،نہ کرے گا، افواج پاکستان اور بارڈر پر کھڑے فوجی ہمارے سر کے تاج ہیں، 9مئی واقعات پر انصاف نہیں ہوا،سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوا۔






















