نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کندھے کی انجری سے مکمل صحتیابی نہ ہونے کے باعث زمبابوے کے خلاف جاری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ نیوزی لینڈ کے مطابق لیتھم فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے جس کے نتیجے میں وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔
ہیڈ کوچ راب والٹر نے لیتھم کے سیریز سے باہر ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم کے لیے ایک دھچکا ہے۔
دوسری جانب مچل سینٹنر دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
کرکٹ نیوزی لینڈ نے بیون جیکبز کو بیٹنگ اور فیلڈنگ کور کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے تاکہ ٹیم کی مضبوطی کو برقرار رکھا جاسکے۔
یہ سیریز نیوزی لینڈ کے دورہ زمبابوے کا حصہ ہے۔






















