وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اعلان پر محکمہ ثقافت نے ’ جشن آزادی معرکہ حق‘کو شایان شان طریقے سے منانے والوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیاہے ، بہترین ملی نغمہ پیش کرنے،گھر،گاڑی دکان،بلڈنگ بہتر سجانے پر انعام دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار شاہ کی ہدایت پر محکمہ ثقافت و سیاحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ بہترین ملی نغمہ پیش کرنیوالے گلوکار کو سلیکٹ کرنے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، صدر آرٹس کونسل کو معروف گلوکاروں میوزیشن کی کمیٹی بنا کر فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے گا ، کمیٹی سب سے بہترین ملی نغمہ یادھن پیش کرنے والے کو منتخب کریگی۔
ڈائریکٹر آرکائیوز سندھ ہدایت اللہ راجڑ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے ، محکمہ ثقافت و سیاحت کی تمام کمشنرز کو اپنی نگرانی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، کمیٹی بہترین گھر،گاڑی،دکان بلڈنگ سجانے والے شخص کا فیصلہ کرے گی، واٹس اپ نمبر جاری کیا جائے جس پر سجاوٹ کے حوالے سے ویڈیوز بھیجی جا سکیں گی ۔






















