محکمہ موسمیات کی 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔15 تا 20 ستمبر آندھی،تیزہواؤں کے ساتھ وقفے وقفےسےبارش کا امکان ہے۔
کشمیر،گلگت بلتستان،مری،گلیات سمیت پنجاب کےاکثرمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر، گلیات، راولپنڈی اسلام آباد میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ آندھی تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچراورسولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔
اس کے علاوہ16 سے 18 ستمبر کے دوران کرم لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان بنوں کرک وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ راجن پور موسی خیل بارکھان ژوب قلات خضدار میرپور خاص تھرپارکر خیرپور عمر کوٹ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔