پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔
خواتین کی 20 کھلاڑیوں کو پانچ کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے،تمام کیٹیگریز میں پلیئرز کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا،فاطمہ ثناء،منیبہ علی، سعدیہ اقبال،سدرہ امین اے کیٹیگری میں شامل ہے۔
عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، نشرا سندھو بی کیٹیگری میں شامل ہیں رامین شمیم سی کیٹیگری کا حصہ ہیں، ابھرتی کھلاڑیوں کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کروا دی گئی ہے، ایمان فاطمہ اورشوال ذوالفقار کو ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔






















