پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے سماء نیوز کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک پاکستان اور بھارت کے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، پاکستان نے کشمیر کیلئے ہر جگہ اپنا کردار ادا کیا ہے، مسئلہ کشمیر کو دوبارہ مذاکرات کی فہرست میں لانے کیلئے پاکستان کا اہم کردار ہے، پاکستانی سفارتی وفد نے بھی مسئلہ کشمیر پہلے نمبر پررکھا تھا، آج پتہ چل گیا ہے کہ پاکستان کمزور لوگوں کا ملک نہیں ہے ۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان کو آگے لے جانے اور جلاؤگھیراؤ کی سوچ ساتھ نہیں چل سکتی، سزائیں کس فرد کو نہیں،اس بیانیے کو ہوئیں جو ملک توڑنے کی بات کرتا ہے، پاکستان کو آگے لے جانے اور جلاؤ گھیراؤ کی سوچ ساتھ نہیں چل سکتی، سزائیں دینے سے ملک درست راستے پر جائے گا، گاڑی کو پٹری سے نہیں اُتارا،اسکرو ٹائٹ کیاہے، مسائل زور زبردستی سے حل نہیں ہوتے،چیزیں مذاکرات سے حل ہوتی ہیں۔






















