لاہورہائیکورٹ کی پنجاب حکومت سے کینال روڈ پریلو ٹرین پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کرنے پرپہلے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے جسٹس شاہدکریم کےروبرو پیش ہوکر کینال روڈیلو ٹرین منصوبے سے متعلق آگاہ کیا،ایڈووکیٹ جنرل نےبیان دیا کہ کینال روڑ یلو ٹرین پراجیکٹ سےمتعلق ابھی کوئی چیز ریکارڈ پرنہیں ہے۔
عدالت نےایڈووکیٹ جنرل کومخاطب کرتے ہوئےریمارکس دیئےکہ اگرحکومت کینال روڑ یلو ٹرین منصوبے کاپراجیکٹ لیکر آئے تو اسکا پی سی ون پہلے عدالت میں پیش کرے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں قراردیاکہ حکومت پر اجیکٹ لائے لیکن درختوں کو نہ کاٹا جائے،عدالت نے کینال روڈ کو قومی ورثہ قرار دیا،عدالت نے پنجاب حکومت اورایڈووکیٹ جنرل امجدپرویز کے ماحولیات سے متعلق اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔






















