پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کو مزید ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پروفارمنس سینٹر مقرر کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کو مزید ذمہ داریاں دیدیں، سابق کرکٹر کو ڈائریکٹر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق نے ہائی پرفارمنس سینٹر کا چارج سنبھال لیا جبکہ اعظم خان حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 4660 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 60 ون ڈے اور 10 ٹی 20 میچز بھی کھیلے ہیں۔




















