اسٹاک مارکیٹ میں بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 143000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی،مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 1200 سے زائد پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی،کاروبار کےاختتام پرہنڈریڈ انڈیکس 984 پوائنٹس بڑھکر 143037 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بروکرزکا کہنا ہےکہ پاک امریکہ بہتر ہوتےتعلقات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہےآج مارکیٹ میں 37 ارب روپے مالیت کے 55 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک 42 ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





















