کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے دکانیں بند کرادیں سڑکوں پر آگ جلا کر احتجاج بھی کیا۔
گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں بیٹری کی دکان پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے، مقتولین کی شناخت مظہرعباس اور علی وارث کے ناموں سے ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، فائرنگ میں ایک سے زائد ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ واقعہ کی جگہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے کچھ خول ملے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ مزید شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔






















