سابق بھارتی وزیر کپل سیبل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس رافیل سے زیادہ طاقتور طیارے ہیں، بھارت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا تھا اس لیے جنگ روکنا پڑی۔
سابق بھارتی وزیر کپل سیبل نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس رافیل سے زیادہ طاقتور طیارے ہیں، بھارت 10 سال بعد ففتھ جنریشن طیارے حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، تب تک چین اور پاکستان سکستھ جنریشن کی تیاری شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا تھا اس لیے جنگ روکنا پڑی۔
پارلیمنٹ سے خطاب میں کپل سیبل نے کہا تھا کہ بھارت کے پاس 31 اسکواڈرن ہیں جو فیزنگ آؤٹ کے بعد 29 رہ جائیں گے جبکہ پاکستان کے پاس اس وقت 25 اسکواڈرن ہیں، پاکستان کو چین کے 133 اسکواڈرن کی سپورٹ بھی حاصل ہے، یہ ہماری تیاری ہے، اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنی طاقت نہیں کہ پاکستان کو تباہ کردیں۔





















