لاہور کے علاقہ شمالی چھاونی میں 28 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔
اہلخانہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ حیدر علی کی اپنی بیوی سے علیحدگی کا غم برداشت نہ کر سکا اور اس نے نشہ کرنا شروع کر دیا تھا ،وہ ذہنی تناو کا شکار تھا اور زیادہ وقت کمرے میں اکیلا ہی رہتا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے اور پولیس نے مختلف پہلووں سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔