قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے حارث روف اورسفیان مقیم نے ڈیتھ اوورزمیں اچھی بولنگ کی،کریڈٹ دینا چاہیے،ہرسیریزمیں ایشیا کپ اورورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر تیاری کر رہے ہیں،ہمارا مین گول یہی ہے کہ ورلڈ کپ کیسے جیتنا ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نےویسٹ انڈیرسےسیریزجیتے کے بعدگفتگو میں کہا ہمیں اوپنرز نےاچھا سٹارٹ دیا جس کے بعد بیٹسمینوں نے فنش بھی اچھا کیا،حارث روف اور سفیان مقیم نے ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کی کریڈٹ دینا چاہیے،صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ہمیشہ ہمیں اچھا آغاز دیتے ہیں۔
مزید کہا اس کنڈیشن کےبعد دبئی جائیں گے توکافی فائدہ ہوگا،پیچزتینوں میچوں میں ایک استعمال ہوئی ہےلیکن آج پچ بہتر تھی،اندازہ تھا160یا170کریں گے توہم اس کو ڈیفینڈ کر سکتے ہیں،امید کرتا ہوں اگے بھی ایسے ہی کھیلتے رہیں گے۔





















