صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
یومِ شہدائے پولیس پر قوم کے نام پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بہادرپولیس افسران اورجوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے، ہزاروں بہادر پولیس جوانوں نے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، حکومت شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔






















