شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں چار سال سے مفرور خاتون اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے چار سال قبل کچہری میں پیشی کے دوران اپنے ساتھیوں کو اسلحہ فراہم کر کے دو شہریوں کے قتل میں معاونت کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے کچہری میں دو افراد قتل اور تین زخمی ہوئے تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔






















