ترجمان جیل خانہ جات نے کہاہے کہ فیصل آباد جیل میں مردہ مرغی کی سپلائی کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے نجی ٹی وی کی خبر حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہے ۔
ترجمان جیل خانہ جات کے مطابق محکمہ داخلہ نےاعلیٰ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے معاملے کی مکمل انکوائری کرا لی ہے ، انکوائری میں تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا،خبر میں کوئی صداقت نہیں پائی گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں ہر ماہ بغیر اطلاع کے تمام جیلوں میں کھانے کے معیارکا جائزہ لیتی ہیں ، پنجاب بھرکی جیلوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا ہے ۔






















