بھارتی ایئرلائن کی ممبئی سے کولکتہ جانے والی پروازمیں گھبراہٹ کے شکار مسلمان مسافر کو ایک اور شخص نے تھپڑ مار دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق باریش مسافر کو گھبراہٹ کےدورے پڑ رہے ہیں،اور عملہ اس کی مدد کرہا تھا۔لیکن ساتھ بیٹھےمسافر نے تھپڑمار دیا،سوشل میڈیا پر اس واقعے کو اسلاموفوبیا سے جوڑا جارہا ہے۔
طیارے میں موجود باقی مسافروں نے شخص کو آڑے ہاتھوں لیا،کہا کہ پریشانی سب کو لیکن ایسے اس شخص پر ہاتھ نہیں اُٹھانا چاہیے تھا،وہاں جہاز کا عملہ بھی اس شخص کو ایسا کرنے سے روکتا رہا۔
View this post on Instagram





















