پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو 72 ارب روپے کا بلا سود قرض فراہم کردیا گیا، ایک ماہ میں 14 ارب روپے کا قرض فراہم کرکے ریکارڈ بنادیا گیا۔
پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام جاری ہے، اب تک 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو 72 ارب روپے بلاسود قرضوں کی مد میں فراہم کردیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار677 خاندانوں میں تقسیم کا ریکارڈ بھی بنادیا گیا۔
محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 8 ہزار 400 گھر مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 51 ہزارسے زائد ابھی زیر تعمیر ہیں، جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل ہوئے، ہزاروں افراد اپنے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں۔





















