قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان ، بابراعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے ، پاک ویسٹ انڈیز پہلا ون ڈے میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں ہو گا ، جبکہ دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 اگست کو کھیلا جائے گا ۔






















