پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان سعید شیخ نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ریڈ لائن‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی ڈیل پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، ہم نے کہا تھا ٹیرف کے حوالے سے خطے کے مقابلے ہماری مسابقت متاثر نہ ہو، پاکستان نے امریکا سے صرف تجارت نہیں،سرمایہ کاری پر بھی بات کی۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ وزیر خارجہ اور مارکو روبیو کی ملاقات میں کہا گیا تھا ہمیں تذویراتی شراکت داری کی طرف جانا ہے، تجارتی ڈیل کے بعد پاکستان اور امریکا کی تجارت میں نمایاں فرق آئےگا، ہم نے امریکا کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کپاس،سویابین اور تیل کی مصنوعات زیادہ لیں گے، سروے کے مطابق پاکستان تیل اور گیس کے ذخائر میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے،پاکستان کے تیل اور گیس کے ذخائر کی بات امریکی حکومت کے علم میں ہے۔






















