ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
شائی ہوپ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولر شمار جوزف، کیسی کارٹی، ایلِک اتھنیز اور جانسن چارلس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب الزاری جوزف، ایون لوئس، برینڈن کنگ اور شمرون ہیٹمائر کو اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔
الزاری جوزف کو آرام دیا گیا ہے جبکہ برینڈن کنگ ذاتی وجوہات اور شمرون ہیٹمائر انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جمعہ صبح 5 بجے لارڈہل، فلوریڈا کے سینٹرل بروورڈ پارک اینڈ بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے باقی میچز 2 اور 3 اگست کو اسی مقام پر ہوں گے۔
ٹی 20 اسکواڈ:
شائی ہوپ (کپتان)، جوئل اینڈریو، ایلِک اتھنیز، جیڈیا بلیڈز، کیسی کارٹی، جانسن چارلس، راسٹن چیس، میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، شمار جوزف، گداکیش موٹی، شیرفین ردرفورڈ، رومیریو شیفرڈ۔






















