سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں اُتار چڑھاؤ آتا رہا ہے، کل مجھے پتا چلا میرے گھر کے باہر کچھ لوگ موجود ہیں، بکنگ بند ہونے سے اے پی سی میری رہائش گاہ پر کرنی پڑی، حکومت نے ہماری اےپی سی کی جگہ کی بکنگ بند کرائی۔
پی ٹی آئی رہنما ہمایوں مہند نے کہا کہ اصل جنگ معدنیات کی ہے، ٹرمپ بطورکاروباری شخص دیکھیں گے انہیں پاکستان سے کیا فائدہ ہے، اس بار بھارت اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہا، ٹرمپ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف رہے ہیں، ٹرمپ غیر رسمی سیاستدان ہیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ آج پاکستان امریکا کو نہیں کہہ رہا کہ ٹینک یا دیگر چیزیں دے دیں، آج پاکستان امریکا کے آگے ہاتھ پھیلا کر نہیں کھڑا، ٹرمپ ہر ملک کو تجارت کی نظر سے دیکھ رہےہیں، روایتی امریکی اسٹیبلشمنٹ کا بھارت کی طرف جھکاؤ ہے۔






















