انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی دیکھی گئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر آٹھ پیسے کی کمی سے 282 روپے 87 پیسے پر بند ہوا ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 285 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا ۔
دوسری جانب چوبیس کیرٹ فی تولہ سونا دو ہزار روپے سستا ہوکر تین لاکھ ترپن ہزار روپے کا ہوگیا ۔ دس گرام سونےکی قیمت سترہ سوچودہ روپے کی کمی سے تین لاکھ دو ہزار چھ سو اکتالیس روپے ہوگئی ۔ عالمی مارکیٹ میں بیس ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا تین ہزار تین ڈالرپر آگیا۔






















