پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا شیڈول فائنل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سیریز میں کل 7 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 7 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
تمام میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے کی توقع ہے۔
سیریز کے اختتام پر پاکستانی اسکواڈ یو اے ای میں ہی قیام کرے گا کیونکہ اس کے فوراً بعد ایشیا کپ 2025 بھی یو اے ای میں شیڈول ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک ساتھ کرے گی۔





















