پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ کے ساتھ خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) اور تمام متعلقہ ٹیموں کو اس شاندار کامیابی پر دل سے مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی پاک، چین تعاون کی بلندیوں کی عکاسی کرتی ہے جو سرحدوں سے نکل کر خلاؤں تک جا پہنچی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ چین، پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، زراعت، شہری منصوبہ بندی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ماحولیاتی تحفظ سمیت متعدد شعبوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔
شہباز شریف نے اس عظیم مشترکہ وژن پر زور دیا کہ انسانیت کی فلاح کے لیے اسپیس ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان اور چین کا مشترکہ مقصد ہے۔
انہوں نے پاکستان کے اسپیس پروگرام کی ترقی میں تعاون پر چینی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی ترقی اور پائیدار مستقبل کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
واضح رہے کہ یہ سیٹلائٹ چین کے شینچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا ہے۔






















