انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان بدستور برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاربار کے دوران مسلسل ساتویں روز ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 30 پیسے پر آگیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوگئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 90 پیسے پر آگیا۔






















