اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے مزید اکتالیس رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی،تعداد پچاس ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نومبرمیں احتجاج پر تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمےکی سماعت کی۔پولیس کی استدعا پرشامل تفتیش نہ ہونے والے مزید اکتالیس ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
نوملزمان کے وارنٹ پہلے سے ہی جاری ہیں،جن دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،بشری بی بی،عمر ایوب، عامر مغل،علیمہ خان،عارف علوی، نادیہ خٹک، شبلی فراز،فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا،رؤف حسن،حماد اظہر، صاحبزادہ حامد رضا اور عالیہ حمزہ بھی شامل ہیں۔
اسد قیصرعبدالقیوم نیازی،مراد سعید، اعظم سواتی،عمر ایوب، علیمہ خانم اور شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ہیں۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔






















