وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا۔
پاکستان نے ماحول دوست تعمیرات کی جانب ایک بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور وفاقی کابینہ نے ملک کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا ہے جس کا اعلان وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے کیا۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم کے ماحولیاتی تحفظ اور توانائی بچت کے وژن کو عملی شکل دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
خالد مگسی نے کہا کہ یہ کوڈ وزیراعظم کے پائیدار ترقی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
نئے ضوابط کے تحت چار یا زائد منزلہ نئی عمارتوں پر گرین بلڈنگ کوڈ کا اطلاق لازمی ہوگا۔
اسلام آباد میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے بھی نئے تعمیراتی ضوابط نافذ کیے جا چکے ہیں۔
خالد مگسی کا کہنا تھا کہ اب عمارتوں میں توانائی کی بچت، شمسی توانائی پر مبنی ڈیزائن اور گرین چھتیں لازمی ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابلِ تجدید توانائی کی شمولیت کے بغیر اب تعمیرات ممکن نہیں ہوں گی۔
وفاقی وزیر نے اسے اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کی جانب پاکستان کا ایک مثبت اور عملی قدم قرار دیا۔






















