کرنسی مارکیٹس میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں مسلسل چھٹے روز کمی کا رجحان ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 283 روپے پر آگیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 283 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔






















