تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے سیاست میں آنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی نے پارٹی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے بیٹے سیاست میں نہیں آئیں گے ، وہ پاکستان میں کسی سیاسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ بانی نے وکلاء کے ذریعے اپنی تمام ہدایات فیملی اور پارٹی عہدیداروں کو بھجوا دی ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں گرم تھیں کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان تحریک کی قیادت کرنے آئیں گے جبکہ وہ حال ہی میں امریکہ کا دورہ کر کے بعد لندن واپس لوٹے ہیں ۔
پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کئی بات واضح طور پر کہا تھا کہ دونوں بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں گے






















