نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کندھے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں،ٹام لیتھم کو انگلش کاؤنٹی ٹیم برمنگم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری ہوئی تھی،ٹام لیتھم کی جگہ مچل سینٹنر نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔مچل سینٹنرکی کپتانی میں نیوزی لینڈ نے حالیہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔
ہیڈ کوچ روب والٹر کا کہنا ہےکہ ٹام لیتھم کی قیادت اور بیٹنگ کی کمی شدت سے محسوس ہو گی،امید کرتے ہیں کہ ٹام لیتھم دوسرے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔






















