وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بھی وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس دینے کی حمایت کر دی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ الاؤنس وزارت صحت نے نہیں بلکہ وزارت خزانہ نے دینا ہے۔ وزارت صحت نے تو احتجاج کرنے والوں کا کیس کئی ماہ پہلے ہی متعلقہ شعبے کو الاؤنس کی توثیق اور سفارشات کے ساتھ بھیج دیا تھا۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ وفاقی اسپتالوں کے ملازمیں کو ہیلتھ الاونس ملے، ہم ہیلتھ الاؤنس کے معاملے کو اچھی طرح فالو کررہے ہیں، احتجاج کرنے والے تمام ملازمین کو بھی اس بات کا بخوبی اندازہ ہے۔






















