ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل کو رازداری کے ساتھ آگے بڑھانا ضروری ہوتاہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن حل کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل کو مؤثر بنانے کیلئے رازداری انتہائی اہم ہوتی ہے تاکہ مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور کسی بھی پیش رفت، فیصلوں یا نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔





















