کراچی سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ ویلڈر نسیم الدین نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائل توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹائل توڑنے کا تھا، جسے نسیم الدین نے توڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔
نسیم الدین کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ای میل کے ذریعے تصدیق موصول ہوئی ہے، جبکہ یہ ریکارڈ گنیز بک کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر نسیم الدین کا کہنا تھا کہ وہ یہ اعزاز فلسطین اور پاک فوج کے نام کرتے ہیں۔




















