پاکستان نے رافیل طیارہ مار گرایا، بھارتی لوک سبھا کے رکن نے پارلیمنٹ میں تصدیق کردی۔ امریندر سنگھ راجا نے جہاز کے ملبے کی تصاویر بھی دکھا دیں۔ لوک سبھا کے اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ کی خوب کھنچائی ہوئی، آپریشن روکا کیوں، راہول گاندھی کے سوال کا بھارتی وزیر دفاع کوئی جواب نہ دے سکے۔
مودی سرکار کو پارلیمنٹ میں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا، لوک سبھا کے رکن نے پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف جنگ میں رافیل طیارے گرائے جانے کی تصدیق کردی۔
پنجاب سے لوک سبھا کے رکن امریندر سنگھ راجا نے لوک سبھا میں رافیل کے ملبے کی تصاویر دکھا دیں، کہا کہ طیارہ بسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے قریب گرا، بھارتی ایئر مارشل نے بھی طیارہ گرنے کا اعتراف کیا لیکن ساخت نہیں بتائی۔
گزشتہ روز لوک سبھا کے اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ کی خوب کھنچائی ہوئی تھی، راہول گاندھی نے سوال کیا آپریشن روکا کیوں؟، جس پر راج ناتھ جواب نہ دے سکے۔
کانگریس رہنماء گورو گوگوئی نے پوچھا کہ اب بتا دو کتنے طیارے گرے، وزیر دفاع راج ناتھ سوال سے پھر بھاگ گئے، قوامی جذبات کا بہانہ بنالیا۔
کانگریس کی رکن پرینیتی شندے نے آپریشن سندور کو میڈیا کا تماشہ قرار دیدیا۔
ڈھائی ماہ بعد بلایا گیا لوک سبھا کا اجلاس مودی سرکار کیلئے ڈراؤنہ خواب بنا رہا، اپوزیشن نے مودی سرکار کا سارا بیانیہ اڑا کر رکھ دیا۔





















