پاکستان میں اعلیٰ عہدیداروں کے پروٹوکول سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
وزارت داخلہ کی دستاویز کے مطابق پاکستان میں اعلیٰ عہدیداروں کے پروٹوکول میں صدر مملکت پہلے اور وزیراعظم دوسرے نمبر پر ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ کا تیسرا، اسپیکرقومی اسمبلی کا چوتھا نمبر ، جبکہ پانچویں نمبر پر نائب صدر ہیں جو منصب پاکستان میں سرے سے موجود ہی نہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا پروٹوکول پوزیشن میں چھٹا نمبر ہے جبکہ ساتویں نمبر پر موجود سینئر وزیر کا بھی وفاقی حکومت میں کوئی وجود نہیں۔
پروٹوکول درجہ بندی میں نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحال شامل نہیں کیا گیا۔






















