سیہون انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ بھینس سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں مسافر کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق سیہون میں لکی شاہ صدر کے مقام پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی ۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر عبداللہ شاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے ایک کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی۔






















