راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی کے مقامی قبرستان میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی کر دی گئی۔
پیرودھائی کےمقامی قبرستان میں لڑکی کی قبرکشائی کی گئی،مجسٹریٹ کی نگرانی میں مقتولہ سدرہ کاپوسٹمارٹم مکمل کرلیاگیا،لیڈی ڈاکٹر نےلاش سےفرانزک کے لئے نمونے بھی حاصل کرلئے،معائنے کے دوران مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے،سیمپل لینے کے بعد کفن پہنا کر دوبارہ تدفین کردی گئی۔
دوسری طرف پولیس کو بھی بڑی کامیابی مل گئی،جرگے کے سربراہ سمیت مزید چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا سسر سلیم خان،والد عرب گل،چچا مانی گل شامل ہے
18سال کی سدرہ کو مانی گل کےکمرے میں ہی قتل کیا گیا تھا،ملزمان تھانہ پیرودھائی منتقل،مقدمے میں اب تک 7ملزمان گرفتار ہوچکے،گورکن، قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری اور رکشہ ڈرائیور پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔






















