پاکستان کی سستی ترین فضائی کمپنی فلائی جناح نے اپنے نیٹ ورک کے تین اہم روٹس پرپروازوں کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی اعلامیہ کے مطابق ایئرلائن15نومبر2023سے کراچی تا کوئٹہ اورکوئٹہ تا اسلام آباد روزانہ پروازیں چلائیں گی،اس کے علاوہ کراچی اور لاہور کے درمیان یومیہ تین پروازیں چلائی جائیں گی۔
فلائی جناح کے مطابق پروازوں میں یہ توسیع اپنے صارفین کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی کو ظاہر کرتی ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فلائی جناح اپنے مسافروں کو رابطے اور سہولت کے ساتھ بہترین سفری تجربہ کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فلائی جناح کا ان روٹس پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مقصد قابل رسائی اور سستے فضائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنا ہے۔فلائی جناح کا فضائی بیڑہ تین جدید ایئربس A320طیاروں پر مشتمل ہے۔