بھارت پنجاب کی فلم انڈسٹری نے مودی کے بیانے سے بغاوت کردی۔ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ایک اور فلم ریلیز کیلئے تیار ہے، ’’چل میرے پت 4‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم یکم اگست کو بھارت کے علاوہ دنیا میں ریلیز ہوگی، اس سے پہلے بھارت میں پابندی کے باوجود ’’سردار جی 3‘‘ پنجابی فلموں کی تاریخ کی چوتھی بڑی فلم بن گئی۔
بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی نفرت کے بیانیے کیخلاف بغاوت، مودی سرکار کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی شرط کو اڑا کر رکھ دیا۔
امریندر گل اور پاکستانی فنکاروں کی فلم ’’چل میرا پت 4‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلمساز نے یکم اگست کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم سردار جی تھری نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دئیے، بھارت میں ریلیز ہوئے بغیر 64 کروڑ روپے کما لیے، زیادہ بزنس کرنے والی تاریخ کی چوتھی بڑی پنجابی فلم بن گئی۔





















