ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق پہلا میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو ہوگا، ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز 28 ستمبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت ،پاکستان،یو اے ای اور عمان گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ شامل ہیں ۔ ایونٹ کا پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت اور متحدہ عرب امارات ، تیسرا میچ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ ، چوتھا میچ پاکستان اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ یہ پاکستان کا ایونٹ میں پہلا میچ ہوگا۔
پانچواں میچ 13 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا ، چھٹا میچ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت ، ساتواں میچ 15 ستمبر کو یو اے ای اور اومان ، آٹھواں میچ سری لنکا اور ہانگ کانگ ، نواں میچ 16 ستمبربنگلہ دیش اور افغانستان ، 10 واں میچ پاکستان اور یو اے ای ،11 واں میچ سری لنکا اور افغانستان، 12 واں میچ 19 ستمبر کو بھارت اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
سپر 4 سٹیج کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا جس میں 6 میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعدایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو اتوار کے روز کھیلا جائے گا ۔






















