عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈ آئل 17 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 92.23 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 21 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 89.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارک منگل کو تقریباً 2 فیصد بڑھ کر نومبر 2022 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔
ماہرین کے مطابق اوپیک کے رکن لیبیا کی جانب سے ایک مہلک طوفان کی وجہ سے اپنے 4 مشرقی تیل برآمدی ٹرمینل بند کرنے کی خبروں نے بھی تیل کی قیمتوں کو سہارا دیا تاہم خدشات ہیں کہ دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کنندہ چین میں تیل کی خریداری سست ہو کیونکہ قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔