متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، فی گرام مزید 0.50 درہم اور 10 گرام 5 درہم سستا ہوگیا، چھ روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 50.25 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 10 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں مزید 0.50 درہم کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 235.75 درہم پر آگئے۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 5 درہم کم ہو کر 2 ہزار 357.50 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 6 روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 50.25 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی، 6 روز قبل دس گرام سونے کے نرخ 2412.50 تھے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.50 درہم کمی سے 218.75 درہم پر آگئی، 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 5 درہم کمی کے بعد 2182.50 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے بڑھ کر دو لاکھ 13 ہزار 100 روپے پر آگیا۔