وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نےکہاسائنس گروپ میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 81، لڑکوں کا 74 فیصد رہا،آرٹس میں لڑکوں کا 47، لڑکیوں کا 70 فیصد سے زائد ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات لاہوربورڈ کےپوزیشن ہولڈر طلباء سےخطاب کرتے ہوئے کہامیٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب کم ہوا ہے،لاہورمیں اب نقل نہیں ہورہی،ایسےنجی اسکولزکی پوزیشن آئیں جنہیں کوئی نہیں جانتا تھا،پہلےایسےنجی اسکولزکو پوزیشن نہیں ملی کیونکہ بڑے نجی اسکولزسامنےآجاتےتھے ۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج اعلان کردیا
رانا سکندرحیات نےکہا لڑکے نالائق ہورہے ہیں جن پر محنت کی ضرورت ہے،لڑکوں کی کوشش ہوتی تھی امتحانی سنیٹر میں سیٹنگ بنا کر نمبر حاصل کرلوں،ہم نے نقل روکی تو لڑکے مشکل میں ہیں۔



















