مشیر قانون بیرسٹر عقیل نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سے تاجروں کی مثبت ملاقات ہوئی، وزارت خزانہ تاجروں کے معاملات دیکھ رہی ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ عوام اور تاجر دوست پالیسیز کو ترجیح دی، ہم چاہتے ہیں ٹیکس نیٹ بڑھے لیکن یہ نہیں چاہتے کہ کسی قانون کا غلط استعمال ہو۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر عقیل کا کہناتھا کہ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے چاول کی برآمد میں 84 فیصد اضافہ ہوا، آئی ٹی اور زراعت سیکٹر میں برآمدات بڑھائی جا رہی ہیں، وزیراعظم ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے میٹنگز کر رہے ہیں، حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر ولید اقبال کا کہناتھا کہ پچھلے 3 سال میں 27 عالمی کمپنیاں پاکستان چھوڑ کر گئی ہیں، پچھلے 3 سال میں پاکستانیوں کے بیرون جانے کی تعداد 30 لاکھ کے قریب ہو گئی، پاکستان سے بڑی کمپنیاں جا رہی ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری آنےکی بجائے ملک سے جا رہی ہے۔






















