وزیراعظم شہباز شریف یومِ آزادی 2025 کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملک بھر کے کالجز کے 200 ٹاپر طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس کی چابیاں خود دیں گے۔ اس اسکیم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی، ایندھن کی بچت اور نوجوانوں کو جدید، سستا اور ماحول دوست سفری ذریعہ فراہم کرنا ہے۔
حکومت نے اس اسکیم کیلئے بجٹ میں 9 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے۔ سستے الیکٹرک بائیکس کے حصول کے خواہشمند افراد کو آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگی، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
اس اسکیم کے تحت ایک ای بائیک پر 65 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی، جب کہ باقی رقم بینکوں کے ذریعے بلاسود قرض کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔
ابتدائی طور پر موٹرویز پر 40 چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے ۔






















