بنگلادیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔
شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 20 ویں اوورز کی آخری گیند پر 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلا دیش کی جانب سے ذاکر علی نے 55 اور مہدی حسن نے 33 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، عباس آفریدی اور احمد دانیال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ لی۔
134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم آخری اوور میں 125 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
فہیم اشرف نے 32 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگ کھیلی لیکن دیگر بیٹرز وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔
عباس آفریدی نے 19 اور احمد دانیال نے 17 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 3 اور مہدی حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔






















