اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،عینی شاہدین کےمطابق گاڑی میں باپ بیٹی سوار تھے۔
نالےمیں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے آوازیں لگاتے رہے،کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنےکی کوشش کی، پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے۔
🚨 Tragedy in DHA Phase 5, Rawalpindi: A car with passengers was swept away by flash floods today. All occupants reportedly drowned in the incident. #Rawalpindi #FlashFloods #Pakistan pic.twitter.com/lVy1o84C3M
— Islamabad Insider (@IslooInsider) July 22, 2025
ریسکیو ٹیمیں بہنے والی گاڑی کو تلاش کرنے میں مصروف ہے،واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔






















